والدین سے دشمنی پرتین سالہ بچے کا ناک کاٹ دیاگیا,وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا

والدین سے دشمنی پرتین سالہ بچے کا ناک کاٹ دیاگیا,وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی ...
والدین سے دشمنی پرتین سالہ بچے کا ناک کاٹ دیاگیا,وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا

  



راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجن پور میں درندہ صفت ملزموں نے والدین کی دشمنی معصوم بچے پر نکال دی، سکول جانے والے تین سالہ بچے کی ناک کاٹ دی۔ملزموں کو گرفتار کرکے حوالات بھیج دیا گیاہے۔ڈی پی اوراجن پور احسن سیف اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ ”راجن پور میں تین جانوروں نے بدترین ظلم کرتے ہوئے سکول جانے والے ت تین سالہ بچے کی ناک کاٹ دی ہے۔ناک کاٹنے کی وجہ بچے کے والدین اور ملزموں کے درمیان دشمنی ہے۔بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔معاشرتی طور پر ہم کس قدر بربریت پسند ہوتے جارہے ہیں؟!“

بعد میں احسن سیف اللہ نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ٹویٹر ہی پر انہوں نے کہا”معصوم بچے پر تشدد کرنے اور اس کاناک کاٹنے واالے ملزموں کو وقوعے کے چار گھنٹے کی شدید مشقت کے بعد گرفتار کرلیا گیاہے۔انشااللہ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔“

گرفتاری کی ٹویٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے خوشی کااظہارکیاجبکہ کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ اس واقعے نے انہیں بے حد غمزدہ کردیاہے۔کیپٹن زیڈ اے کے کاکہنا ہے کہ ان کا ردعمل ملا جلا ہے، وہ بیک وقت خوش بھی ہیں ، برہم بھی اور اداس بھی۔معصوم بچوں کا بے حد دکھ ہے، اللہ کرے وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔ملزموں پر شدید غصہ ہے جبکہ پولیس کی کارکردگی پر مسرور ہوں۔ان کے ساتھ ایسا سلوک کیاجائے کہ وہ کبھی نہ بھولیں۔

محمد نقوی نے لکھا کہ ”ان کے ناک بھی ایسے ہی کاٹے جائے اور سب کو م دکھایا جائے اس کام کی یہ سزا ہے تو کسی کی جر ات نہیں ہو گی۔“

گل مصطفی نے کہا”بہت خوب جناب!تحصیل روجھان خصوصاً شہر میں امن و امان کی دن بدن بگڑتی صورتحال پر بھی توجہ دیں بمشکل ایک کلومیٹر کی حدود میں موجود شہر جس میں پولیس اسٹیشن بھی ہے میں ہر دوسرے دن شہریوں سے موٹر سائیکل 'نقدی' موبائل بھاری خودکار اسلحے کے سہارے چھینی جارہی ہے۔“

گل مصطفی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی پی او نے کہا بہت جلد آپ بہت اچھی تبدیلی محسوس کریں گے

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راجن پور