آدھے سے زیادہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزراکونااہل سمجھتے ہیں،حیران کن سروے جاری

آدھے سے زیادہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزراکونااہل سمجھتے ہیں،حیران کن سروے ...
آدھے سے زیادہ پاکستانی تحریک انصاف کے وزراکونااہل سمجھتے ہیں،حیران کن سروے جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان پر اعتمادمگر ان کے وزرااور دیگر رہنماوں پر تحفظات اکثر سننے کو ملتے ہیں، اسی موضوع پر ایک سروے کیاگیاہے جس میں حیران کن طور پر آدھے سے زیادہ پاکستانیوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت کے رہنما اور وزرا نااہل ہیں جبکہ پینتالیس فیصد انہیں اہل سمجھتے ہیں۔

گیلانی ریسرچ فاونڈیشن (گیلپ) کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں سے مردوخواتین کی بڑی تعداد سے سوال کیاگیا تھا کہ ”کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جماعت کے رہنما اوروزرا نااہل ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اہل ہیں، اس بارے آپ کی رائے کیا ہے؟“ جس پرپچپن فیصد پاکستانیوں نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ حکومتی جماعت کے رہنما اور وزرا نااہل ہیں۔اکیالیس فیصد نے کہا کہ وہ انہیں اہل سمجھتے ہیں جبکہ صرف چار فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے کچھ نہیںجانتے یا جواب نہیں دینا چاہتے۔

ویسے آپ کا کیاخیال ہے؟

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...