حکومت نے ترمیم کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا،کسی کوخوش کرنے کیلئے ترمیم ہوسکتی توہمارے نکات پرکیوں نہیں،سرداراختر مینگل

حکومت نے ترمیم کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا،کسی کوخوش کرنے کیلئے ترمیم ہوسکتی ...
حکومت نے ترمیم کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا،کسی کوخوش کرنے کیلئے ترمیم ہوسکتی توہمارے نکات پرکیوں نہیں،سرداراختر مینگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ حکومت نے ترمیم کیلئے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کسی کو خوش کرنے کیلئے ترمیم ہوسکتی توہمارے نکات پرکیوں نہیں۔
بی این پی مینگل کے سربراہ سرداراخترمینگل نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے لاپتا افراد تھے اب بات لاپتا خواتین تک پہنچ گئی ہے،کسی گھرمیں مجرم ہوتواس کامطلب یہ نہیں کہ خواتین بھی ملوث ہیں،سرداراخترمینگل کا کہناہے کہ پاکستان کوتباہی کے دہانے پرپہنچانے والا عدالت کے طلب کرنے پربھی نہیں آتا،سیاسی لوگ پیش نہ ہوں تووارنٹ جاری ہوجاتے ہیں،اگرمشرف کی یہ خدمت ہے توانہیں تمغہ شجاعت ملناچاہیے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سے لواوردونہیں کررہے،6نکات پرعملدرآمد چاہتے ہیں،اگرحکومت عمل نہیں کرسکتی تو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنے، سربراہ بی این پی نے کہا کہ حکومت نے ترمیم کیلئے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کسی کوخوش کرنے کیلئے ترمیم ہوسکتی توہمارے نکات پرکیوں نہیں،حکومت پہلے ترمیم پرحمایت لینے کیلئے ہمیں قائل کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو مزید مہلت دینے کاوقت گزرچکاہے،حکومت والے مجھ سے ملاقات کرناچاہتے ہیں تورزلٹ کےساتھ آئیں،انہوں نے کہاکہ پارٹی فیصلہ کرے تونشستوں سے استعفابھی دے سکتے ہیں،جلدسینٹرل پارٹی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے،سرداراخترمینگل کا مزیدکہناتھا کہ جب حکومت کو ضرورت ہوتی ہے توخود دوڑے چلے آتے ہیں،اپوزیشن سنجیدہ نہیں ورنہ حکومت ایسے بے لگام نہ ہوتی۔