ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو قانون کو مطلوب ہیں،فردوس عاشق اعوان

ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو قانون کو مطلوب ...
ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو قانون کو مطلوب ہیں،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری کی پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے اسی طرح جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...