اغوا کاروں کی دعا منگی کے گھر ویڈیو کال کا انکشاف لیکن اس دوران کس چیز کا جائزہ لیا گیا؟ تفصیلات منظرعام پر

اغوا کاروں کی دعا منگی کے گھر ویڈیو کال کا انکشاف لیکن اس دوران کس چیز کا ...
اغوا کاروں کی دعا منگی کے گھر ویڈیو کال کا انکشاف لیکن اس دوران کس چیز کا جائزہ لیا گیا؟ تفصیلات منظرعام پر

  



کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گذشتہ ہفتے اغواء ہونے والی دعامنگی گھر واپس پہنچ چکی ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا کی واپسی تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی ہے۔

جیونیوز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دعا منگی کے اغواء میں ملوث گروہ نہایت ہائی ٹیک ہے اور تاوان کے لیے تمام بات چیت سوشل میڈیا کےذریعےکی گئی، اغوا کاروں نے دعا منگی کے گھر ویڈیو کال بھی کی اورگھرکاجائزہ لیا۔دعا منگی کے اغواء کی نوعیت کے حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ دعا کااغواء رواں سال مئی میں ڈیفنس سے ہی گھر کے باہر سے اغواء ہونے والی بسمہ کے اغواء سے مماثلت رکھتاہے۔

بسمہ کی رہائی بھی بھاری تاوان کی ادائیگی کےبعدعمل میں آئی تھی۔ بسمہ کیس میں جیو فینسنگ میں جو دو نمبر اغواء کے وقت جائے واردات پر موجود تھے وہی دو نمبر دعا کیس میں بھی اغوا کے وقت موجود تھے، اغوا کاروں نے بسمہ کیس میں بھی اس کے گھر وڈیو کال کی تھی۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اغواء کار غیر ملکی نمبروں کا استعمال کر رہےہیں، ملوث گروہ غیر ملکی نمبرز کے استعمال کے علاوہ نہایت ہائی ٹیک ہے۔

ذرائع کے مطابق مئی میں اغواء کے بعد رہائی پانے والی بسمہ کے واقعے کو 7 ماہ گزرچکے ہیں لیکن تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ زون کا کہنا ہے دعا منگی خیر خیریت سے اپنے گھر پہنچ گئی ہے، معاملے کی تفتیش جاری ہے، گھر والوں کا کہنا ہے کہ بچی ابھی خوفزدہ ہے، جب دعا منگی کی طبیعت سنبھلے گی تو اس کا بیان ریکارڈ کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...