پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ،توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی ،وزیراعظم عمران خان

پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ،توقع ہے کہ سارک پراسس میں ...
پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ،توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی ،وزیراعظم عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے 35 ویں سارک چارڑرڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ35ویں سارک چارٹر ڈے پر سارک ارکان ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،رہنماو¿ں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے سارک چارٹر مرتب کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سارک چارٹر ڈے غربت ،جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے،پاکستان خطے میں ترقی کے مواقع پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سارک ممالک باہمی احترام اور خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے ترقی حاصل کر سکتے ہیں ،پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہے،توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...