ایک اور غیرملکی خاتون پاکستانی شہری کی محبت میں مبتلا ہو کر پاکستان پہنچ گئی ، اس کی عمر کتنی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

ایک اور غیرملکی خاتون پاکستانی شہری کی محبت میں مبتلا ہو کر پاکستان پہنچ گئی ...
ایک اور غیرملکی خاتون پاکستانی شہری کی محبت میں مبتلا ہو کر پاکستان پہنچ گئی ، اس کی عمر کتنی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل نوجوان خواتین دھڑا دھڑ محبت کے ہاتھوں گرفتار ہو کر سات سمندر پار پا کستانیوں سے شادی کرنے کیلئے پہنچ رہی جن میں سے کچھ تو یہیں کی ہو کر رہ جاتی ہیں جبکہ بعض اپنی محبت کو اپنے ساتھ واپس لے جاتی ہیں اور ایسی ہی ایک 48 سالہ خاتون امریکہ سے لاہور پہنچ گئی اور شادی رچا لی ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کا تعلق امریکہ سے ہے اور انہوں نے لاہور کے نوجوان ” طاہر محمود “ سے شادی کر لی ہے جوکہ لاہور کے علاقے رونگ روڈ پر رہائش پذیر ہیں ، طاہر محمود فاسٹ فوڈ کا کام کرتے ہیں ۔ روزنامہ پاکستان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود نے بتایا کہ ثمینہ سے پہلا رابطہ ایک شادی سے متعلق ویب سائٹ کے ذریعے ہوا جس کے بعد دونوں نے اپنے موبائل نمبرز ایک دوسرے کو دیئے اور یہ رابطے راستے میں تبدیل ہوئے ۔

روزنامہ پاکستان کے نمائندے یاسر شامی نے خاتون سے سوال کیا کہ آپ ہمارے ناظر ین کوبتائیں کہ آپ کا عظیم مسلم باکسر محمد علی سے کیا رشتہ ہے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یں والد کی طرف سے ان کی رشتہ دار ہوں ، ان سے ملاقات بھی ہوتی تھی تاہم آخری مرتبہ رابطہ اس وقت ہوا تھا جب وہ کامیابیاں سمیٹ کر مشہور ہوئے ، وہ میرے کزن تھے ۔

ایک سوال کے جواب میں ثمینہ کا کہناتھا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما سے میری کوئی رشتہ داری نہیں ہے ، میں باراک اوباما کو پسند کرتی ہوںکیونکہ وہ ایک قابل شخص ہیں ۔نئی نویلی دلہن کا کہناتھاکہ میری عمر 48 برس ہے جبکہ میرا وزن 106 کلو ہے ۔دولہے طاہر کا وزن 52 کلو ہے جبکہ ان کی عمر محض 23 سال ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس


loading...