مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کیخلاف تحقیقات شروع،8 رکنی تحقیقاتی ٹیم قائم
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاویدلطیف کےخلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال کی تحقیقات شروع کرد ی گئیں، میاں جاویدلطیف کےخلاف نیب کی 8رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی گئی۔
نیب لاہور کے حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ میاں جاویدلطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیدادبنائی،میاں جاوید لطیف کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا،شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف کا12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنے کے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا،میاں جاوید لطیف کے درجنوں اثاثے ان کے اہلخانہ کے نام پر ہیں۔