نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی آمدن میں 62 فیصداضافہ ،جہانگیرترین کی مرادسعید کوداد

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی آمدن میں 62 فیصداضافہ ،جہانگیرترین کی مرادسعید ...
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی آمدن میں 62 فیصداضافہ ،جہانگیرترین کی مرادسعید کوداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی آمدنی میں 62 فیصدسے زائداضافہ ہوگیا،ادارہ جاتی اخراجات کم کرکے بھی چوبیس کروڑ بچائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردیئے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ این ایچ اے کی آمدن میں رواں سال 62 فیصدسے زائداضافہ ہوا ہے جبکہ کرپشن کیخلاف مہم میں 11.7 ارب کی ریکوری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اخراجات کم کر کے 24 کروڑ روپے بچائے گئے اوریہ نتائج مرادسعیداوران کی ٹیم کی محنت کاثبوت ہیں۔مراد اور ان کی پوری ٹیم داد کے مستحق ہیں۔

مزید :

قومی -