مشہوربھارتی اداکار کی بہن 26برس کی عمر میں انتقال کرگئیں،وجہ جان کرآپ بھی دکھی ہوجائیں گے

مشہوربھارتی اداکار کی بہن 26برس کی عمر میں انتقال کرگئیں،وجہ جان کرآپ بھی ...
  • مشہوربھارتی اداکار کی بہن 26برس کی عمر میں انتقال کرگئیں،وجہ جان کرآپ بھی دکھی ہوجائیں گے
  • مشہوربھارتی اداکار کی بہن 26برس کی عمر میں انتقال کرگئیں،وجہ جان کرآپ بھی دکھی ہوجائیں گے

  



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ناموربھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی بہن سیاماتامشی انتقال کرگئی ہیں۔ان کی عمر چھبیس برس تھی اور انہیں بریسٹ کینسر کاعارضہ لاحق تھا۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سیاما کو اٹھارہ سال کی عمر میں ہی چھاتی کا سرطان ہوگیاتھا ،آٹھ سال تک اس موذی مرض سے جنگ کے بعد وہ پونے کے ایک ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

نوازالدین صدیقی کے بھائی ایاز الدین صدیقی نے بھی اپنی بہن کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔جب کہ نوازالدین صدیقی خود امریکا میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیاما کی آخری رسومات ان کے آبائی گاوں بدھانا(اترپردیش) میں اداکی جائیں گی۔یاد رہے گزشتہ سال نواز الدین صدیقی نےاپنی بہن کی پچیسویں سالگرہ پرانکشاف کیا تھا کہ ان کی بہن اٹھارہ سال کی عمر سے اس بیماری سے لڑ رہی ہیں۔

ٹویٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی بہن جراتمندی اور حوصلے کے ساتھ اس بیماری سے لڑ رہی ہے۔

مزید : تفریح


loading...