پیسے لیکر ان لوگوں کو جانے دینا بہتر لیکن حتمی فیصلہ کون کرے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

پیسے لیکر ان لوگوں کو جانے دینا بہتر لیکن حتمی فیصلہ کون کرے گا؟ شیخ رشید نے ...
 پیسے لیکر ان لوگوں کو جانے دینا بہتر لیکن حتمی فیصلہ کون کرے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا استعفیٰ لینے آئے تھے، دنیا میں قید کاٹنا آسان،دھرنا دینا زیادہ مشکل کام ہے، میرا خیال ہے پیسے لے کر انہیں جانے دینا چاہیے، فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے ہی کرنا ہے، پہلے سے کہہ رہا ہوں ان کو جانے دیں،زندگی میں آصف زرداری سے صرف 2 بار ملا، قومی اسمبلی میں پھر کوئی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، اپوزیشن کو سینیٹ میں 14نشستو ں سے شکست ہوئی تھی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا ہر پارٹی میں اچھے لوگ ہوتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ اور لطیف کھوسہ سمیت چند ایک اچھے چہرے ہیں۔ آصف زرداری سے ایک بار اس لیے ملاکہ راجہ پرویز اشرف کی جگہ قمر زمان کائرہ کو وزیر اعظم بنا ئیں، قومی اسمبلی سے زیادہ سینیٹ میں ووٹنگ آسان ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا 15جنوری تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ مریم نواز خاموش ہیں اور وہ خاموش ہی رہیں گی، خاموشی انکا مقدر ہے۔ نواز شریف کے آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ نواز شریف باہر بیٹھ کر ویسے ہی دیکھیں گے جیسے سعودی عرب کو دیکھتے تھے۔