اب کونسا بحران آنے والا ہے؟ وفاقی وزیر علی زیدی کی خطرناک پیشن گوئی کردی

اب کونسا بحران آنے والا ہے؟ وفاقی وزیر علی زیدی کی خطرناک پیشن گوئی کردی
اب کونسا بحران آنے والا ہے؟ وفاقی وزیر علی زیدی کی خطرناک پیشن گوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے کا بڑا بحران آنے والا ہے، سندھ حکومت کی غلط پالیسیوں اور کرپٹ پریکٹس سے فلورملز بے لگام ہیں۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ وفاقی وزیر نے صوبے کے عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بد انتظامی کی وجہ سے کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بدانتظامی سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلورملز پر قابو نہیں پایا گیا۔واضح رہے کہ دودھ اور چینی کے بعد چند ماہ سے کراچی میں آٹے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن صوبائی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔صوبائی حکومت کے وزرا آٹے کی قیمتوں میں کمی کا زبانی کلامی دعوی تو کرتے ہیں تاہم عملی طور پر آٹے کی قیمتوں میں کمی نظر نہیں آ رہی، ایسے میں علی زیدی کے ٹویٹ نے اہلیان کراچی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔