سعودی اتحادی فوج کا ایک اور دھچکا، اہم اتحادی ملک نے یمن سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا

سعودی اتحادی فوج کا ایک اور دھچکا، اہم اتحادی ملک نے یمن سے اپنی افواج واپس ...
سعودی اتحادی فوج کا ایک اور دھچکا، اہم اتحادی ملک نے یمن سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خرطوم (این این آئی)سوڈان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کا راہ حل فوجی اور عسکری نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا کہ سوڈان نے یمن میں عرب اتحاد میں شریک سوڈانی فوجیوں کو یمن سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔سوڈانی وزیر اعظم نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں شرکت کا فیصلہ گذشتہ حکومت کا تھا اور سوڈان کی موجودہ حکومت نے یمن سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سوڈان کے وزیراعظم نے کہا کہ یمن کے بحران کا راہ حل فوجی اور عسکری نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے۔