" یہ سارا دن آئی سی یو کے باہر اس کا انتظار کرتا ہے اور۔۔۔ "اپنی بیمار اہلیہ کی تیمار داری میں مصروف شوہر کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ بھی اس کو سیلوٹ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

" یہ سارا دن آئی سی یو کے باہر اس کا انتظار کرتا ہے اور۔۔۔ "اپنی بیمار اہلیہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )میاں بیوی کے درمیان محبت ہو تو وہ دنیا کا ہر غم اور مشکل ہنس کر سہہ جاتے ہیں او ر دونوں ہی ایک دوسرے کے غم اور مشکل کے ساتھی بھی ہوتے ہیں جس کی ایک مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائر ل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص زمین پر پاﺅں کے زور پر بیٹھا ہے جبکہ اس کی بیوی سامنے بینچ پر بیٹھی ہے ، اس تصویر میں ساری کہانی ہی نظروں کی ہے ، جس محبت اور خلوص سے شوہر اپنی بیوی کو دیکھ رہاہے اور اس کے چہرے کی مسکراہٹ دل کے اطمینان کو ظاہر کر رہی ہے ، اس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے ۔
اس تصویر کے ساتھ ایک بیان بھی چل رہاہے جس میں اس خوبصورت لمحات کے بارے میں تفصیل بتائی گئی ہے ، فیس بک پر ” اسلام آباد “ نامی پیج پر تصویر کے ساتھ معلومات دی گئی ہیں کہ یہ تصویر ایک خاتون ڈاکٹر طارم نایاب کی جانب سے جاری کی گئی ہے ، ڈاکٹر کا کہناتھا کہ ” یہ میری مریضہ نسیمہ ہے ، اس کے شوہر کی طرف دیکھیں ، یہ آئی سی یو کے باہر سارا دن کھڑا رہ کر اپنی بیوی سے ایک ملاقات کا انتظار کرتاہے ، میں نے اسے اپنی بیوی کو ایک باہر ٹہلنے کیلئے لے جانے کی اجازت دی تو اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ، جس طرح وہ اپنی اہلیہ کو دیکھ رہاہے یہ ایک جادوئی لمحہ تھا ، میں نے چپکے سے اس لمحے کو کیمرے میں قید کر لیا لیکن یہ تصویر لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے سے پہلے میں نے اس کی اجازت لی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -