ڈمپرنے مسافر وین کو کچل دیا،4 افراد جاں بحق،15 زخمی

ڈمپرنے مسافر وین کو کچل دیا،4 افراد جاں بحق،15 زخمی
ڈمپرنے مسافر وین کو کچل دیا،4 افراد جاں بحق،15 زخمی

  



چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چنیوٹ میں تیز رفتار ڈمپر نے مسافر وین کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں فیصل آباد روڈ پرتیز رفتار ڈمپر نے مسافر وین کو کچل ڈالا ہے جس سے 4 افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں جو مکمل ہونے کے بعد ظاہر کردی جائیں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /چنیوٹ


loading...