کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے سمجھوتہ نہیں کیا،نامزد چیف جسٹس پاکستان

کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے سمجھوتہ نہیں کیا،نامزد چیف جسٹس پاکستان
کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے سمجھوتہ نہیں کیا،نامزد چیف جسٹس پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ کبھی بھی وکیل یا جج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے سمجھوتہ نہیں کیا، عدالتوں اور وکلا کے مسائل پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ججز چھوٹے چھوٹے کمروں میں بیٹھے ہیں،ایسے مسائل پہلے نہیں دیکھے تھے۔
دنیا نیوز کے مطابق جسٹس گلزار نے کہا کہ بار اور بینچ کا تعلق کوئی نہیں بگاڑ سکتا، ڈسٹرکٹ کورٹس کی حالت دیکھ کر بے حد تکلیف ہوئی، بہتری کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ وکلا اور عدالتی مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، انہیں حل کریں گے۔

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھاکبھی بھی وکیل یا جج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے سمجھوتہ نہیں کیا، نئے آنے والے وکلاءکو مشورہ دیتا ہوں وہ محنت کریں اور اپنے مطالعے میں اضافہ کریں۔ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی کو بڑے چیلنجز در پیش ہیں اور میں ان تمام چیلنجز کو سمجھتا ہوں، یہاں کے مسائل کا حل نکالیں گے۔

مزید :

قومی -