پنجرے کھل گئے ہیں اور پرندے جلد اڑان بھر لیں گے، سکرپٹ میں کس کی ”آؤٹ گوئنگ“ پہلے کھلتی ہے لیکن دراصل مریم اور کس کا مقابلہ چل رہا ہے؟ سینئر صحافی نے بتادیا
لاہور( ایثار رانا )لگتا ہے کہ پنجرے کھل گئے ہیں اور تمام پرندے جلد اڑان بھر لیں گے۔ ماضی کے مرد حر جو کبھی خود ہررر ہررر کرتے تھے۔ تو پرندے اڑ کر ان کے آلنے میں آ بیٹھتے تھے۔ چھل چھیاں چھیاں گاتے باہر جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں دیکھتے ہیں سکرپٹ میں کس کی ”آ?ٹ گوئنگ“ پہلے کھلتی ہے۔ مریم بی بی اور آصف زرداری میں میچ ہے ایک کے ابا بیمار ہیں دوسرے خود بیمار ابّے ہیں سردار سنتا سنگھ نے مٹھائی کی دکان کھولی اور لکھا کاریگروں کی ضرورت ہے، شوگر کے مریضوں کو فوقیت دی جائیگی۔
بس سمجھ لیں پاکستان ایک ایسی مٹھائی کی دوکان ہے یہاں جو کاریگر آیا شوگر کا مریض بن گیا۔ اس لئے بہتر ہے کہ ایسے مریضوں کو باہر ہی جانے دیا جائے، حیرت ہے ہمارے ڈاکٹروں پر جن پر پہلے نوازشریف نے عدم اعتماد کیا اور اب آصف زرداری نے انہیں نکما نااہل قرار دے دیا،نکالیں اس توہیں مسیحائی پہ کریں نہ سڑکیں بلاک۔ لگتا ہے ہماری سیاسی تقدیر کے سارے فیصلے سنتا سنگھ کرتاہے جس کے لئے اے گل وی ٹھیک اے تے او گل وی ٹھیک ہے۔ تے میری گل وی ٹھیک ہے۔
پنجاب میں تبادلوں کے زلزلے کے بعداب سکون ہے۔ میرے معصوم صورت اور شریف سیرت شیر شاہ سوری عرف وسیم اکرم پلس بھی خوش ہیں ان کی جان ٹل گئی۔ ان کی طرف چاہئے پورا پنجاب ہل کے رہ جائے انکی کرسی قائم رہنی چائیے۔ سلام ہے ان کی مستقل مزاجی کہ انہوں نے کچھ کرکے نہیں دینا۔ سردار سنتا سنگھ بیٹے کی رپورٹس لینے ہسپتال گئے، رپورٹس ساری خراب آئیں وہ صدمے سے روتے ہوئے بولے پتر سکول تے سکول توں ایتھے وی میری عزت دا خیال نئی کیتا۔ عمران خان بڑے حوصلے والے کپتان ہیں۔ انہیں جتنی مرضی رپورٹس غلط مل جائیں مجال اف بھی کر جائیں۔
اسے کہتے عظیم قائد عظیم والد۔ چلیں جی ہم شہبازشریف کے دور میں کونسے چونسے چوپ رہے تھے جو اب انور لٹور نہ ملنے پر احتجاج کریں۔ ہماری قسمت میں انے وا دھکے اور مزید دکھے لکھے ہیں وہ کھاتے رہیں گے۔ کلاس میں دھان پان سے ٹیچر بولے بچو بتا? زمین کیوں گھومتی ہے۔ ہمارے سنتا سنگھ بولے سر جی ناشتہ تگڑا کریا کرو فیر زمین نہیں گھمے گی۔ بھیا ہم چاہے پھجے کے پائے کھائیں کھدیں کھائیں میخیں نچوڑ لیں ناشتے میں چاہے کچھ بھی کھا لیں، ہمارے لئے زمین گھوتی ہی رہے گی کیونکہ زمین کے ان دانا ہماری قیادت جانتی ہے جس دن زمین کی گردش رکی ان کے تاج رہیں گے نہ تخت، اس لئے چپ کر دڑ وٹ جا۔