پی ٹی آئی وزیراعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سامنے رکھے،مرتضیٰ وہاب کا فردوس شمیم نقوی کے بیان پر ردعمل

پی ٹی آئی وزیراعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی ...
پی ٹی آئی وزیراعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سامنے رکھے،مرتضیٰ وہاب کا فردوس شمیم نقوی کے بیان پر ردعمل

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس شمیم کےخلاف ان کی جماعت میں نصف درجن فارورڈبلاک ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی خوداپوزیشن لیڈرسے جان چھڑاناچاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سامنے رکھیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے عوام تہذیب یافتہ ہیں نہ جانے فردوس شمیم کی تربیت کہاں ہوئی،ان کاکہناتھا کہ کراچی کی تعمیرو ترقی کا سفر دیکھ کر فردوس شمیم نقوی حواس باختہ ہیں،اپوزیشن لیڈریہ بتا دیں کراچی کووفاق کے162ارب روپے کب ملیں گے؟مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاکردگی سامنے رکھیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...