دعا منگی کو بازیاب کروانے کیلئے تاوان کی رقم کہاں ادا کی گئی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

دعا منگی کو بازیاب کروانے کیلئے تاوان کی رقم کہاں ادا کی گئی ؟ تہلکہ خیز ...
دعا منگی کو بازیاب کروانے کیلئے تاوان کی رقم کہاں ادا کی گئی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

  



کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )دعا منگی گزشتہ روز بازیاب ہو کر خیرت سے گھر پہنچ گئی ہے تاہم اہل خانہ کی جانب سے پولیس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کسی قسم کی کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی جارہی ہیں تاہم اب پولیس ذرائع نے تاوان کی رقم ادا کرنے کی جگہ کا مقام بتا دیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ دعا منگی کو بازیاب کروانے کیلئے اہل خانہ نے تاوان کی رقم ساتھ زون میں واقع مسجد کے قریب ادا کی ، رقم دینے سے پہلے تفتیشی حکام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔تفتیشی ٹیم کا کہناہے کہ تین دن قبل عزیز بھٹی تھانے کے اہلکاروں لے ساتھ دعا منگی کے اغواءکاروں کا مقابلہ ہوا جس دوران نقاب پوش ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم کے زخمی ہونے کا شبہ ہے ۔

تفتیشی ٹیم کا کہناتھا کہ ملزمان کی گائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کو پانچ گولیاں لگیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کے ماتھے سے گولی چھو کر گزر گئی تھی ، دعا منگی کے اغواءاور پولیس مقابلے میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول فرانزک کے دوران میچ کر گئے ہیں ۔دعا منگی کو اغواءکرنے کیلئے فیروز آباد سے چھینی گئی گاڑی استعمال کی گئی ، ملزمان نے جعلی نمبر پلیٹ بھی ماڈل سے ملتی جلتی ہی استعمال کی ، ملزمان کا تعلق منظم گروہ سے ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...