چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے
چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین کرکٹ بورڈ اِحسان مانی نے کہاہے کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اِحسان مانی کا کہناتھا کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے ہونے سے کرکٹ کمیٹی کے معاملات پر اثر پڑنا تھا، وسیم خان پی سی بی کے ملازم ہیں، وہ تب چیئرمین بنےتھےجب محسن خان نےاستعفیٰ دیا،کرکٹ کمیٹی آزادنہ ہو گی اوراُس کی الگ اہمیت ہو گی ،کمیٹی کےچیئرمین کااعلان جنوری کے اوائل میں کردیا جائے گا ۔احسان مانی نےکہاکہ  کرکٹ اکیڈمیز کوصرف لاہور تک محدودنہیں رکھنا چاہتےبلکہ اُنہیں پورے ملک میں ہوناچاہیے،چھ سینٹر آف ایکسیلینس  مختلف شہروں  میں بنائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کافیصلہ کیاہے، مد ثر نذر کامعاہدہ مئی میں ختم ہو گا ان کی خدمات کے معترف ہیں ، وہ مستقل کام کےخواہشمند نہیں،مدثرنذرآگے کی طرف دیکھ رہےہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اَب اِنھیں کچھ اورکرناہےتاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اُن کی خدمات سےفائدہ اٹھائے گا ۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئےاِحسان مانی کا کہنا تھا کہ سیریز کے حوالے سے مشاورت جاری ہے،بنگلہ دیش کے چار سیکیورٹی افسر مطمئن ہو کر واپس گئے ہیں،اب بھی بنگلہ دیش کے سیکیورٹی عہدیداروں کو پاکستان آنے میں کوئی دقت نہیں، ہمیں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے   تحفظات کی اطلاع نہیں۔

مزید : کھیل


loading...