ناجائز حکومت تسلیم نہیں کرتے،ہم نے حکمرانوں کی گردن سے سریا نکال دیا ہے:مولانا فضل الرحمان

ناجائز حکومت تسلیم نہیں کرتے،ہم نے حکمرانوں کی گردن سے سریا نکال دیا ...
ناجائز حکومت تسلیم نہیں کرتے،ہم نے حکمرانوں کی گردن سے سریا نکال دیا ہے:مولانا فضل الرحمان

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے،مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،ہمارے احتجاج سے حکمرانوں کی اکڑ ختم ہو گئی ہے،ناجائز حکومت کو گھر بھیجنے کی کوشش جاری رکھیں گے ،ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرتے،موجودہ حکمرانوں نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا ہے،ہم نے حکمرانوں کی گردن سے تکبر کا سریا نکال دیا ہے، ہم نے ہر قربانی کے لیے تیار رہنا ہے،ہم فتح کے قریب پہنچ رہے ہیں،حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔

 پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پشاور کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے ،بی آر ٹی میں ایک کلومیٹر کی لاگت ڈھائی ارب روپے ہے، پوراپشاورکھنڈر بنا کر بھی جیت گئے اس کو کہتے ہیں دھاندلی، کسی اور شہر میں بی آرٹی کھنڈر ہوتا تو عوام ووٹ نہ دیتے،پورا پاکستان بی آر ٹی بن چکا ہے،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے،ملک بھر میں 25 لاکھ لوگوں کو بے روزگارکردیا گیا ہے،پاکستان کے نوجوانوں میں اپنے مستقبل کے بارے میں اضطراب پایا جاتا ہے،یہ ملک اور قوم کا پیسہ ضائع کررہے ہیں،اِس حکومت نے ایک سال میں سب سے زیادہ قرضے لیے،ملکی تاریخ میں پہلی بارسٹیٹ بینک خسارے میں جارہا ہے،پہلی بار ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایمرجنسی کرائسز قرضہ لے رہے ہیں،اِن بحرانی قرضوں کانتیجہ کیانکلے گا؟۔اُنہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے،کشمیر بک چکا ہے،معلوم نہیں اس کے بدلے کیا لیا گیاہے؟یہ کشمیریوں اور پاکستان کے غدار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ایک ارب درخت کہاں لگائے ہیں؟20 کروڑ سے زائد درخت ثابت نہیں کرسکتے، اب کہہ رہے ہیں پورے ملک میں درخت لگاوَں گا،سو سال پرانےدرختوں کوتھوڑاساپانی دے کرکہاجاتاہے یہ بھی اُنہوں نےلگایا ہے،حکومت نے صرف دس سےبیس کروڑدرخت لگائے ہیں، باقی اسی کروڑدرخت کہاں ہیں؟اِس کاحساب ہوگا۔اُنہوں نےکہا کہ قوم تحقیقات کا کہتی ہےتوحکمران عدالتوں کےپیچھےچھپنے کی کوشش کرتےہیں،تحریک انصاف کی اپنی حکومت احتساب کمیشن کے شکنجے میں آگئی،احتساب کمیشن نے پی ٹی آئی کا احتساب شروع کیا تو احتساب کمیشن ختم کردیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی کشتی ڈانواں ڈول اورڈوبنے کےقریب ہے، ہمارے احتجاج سےحکمران کی اکڑختم ہوگئی، ہم نے حکمرانوں کی گردنوں سے سریا نکال دیا ہے ،کسی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ جرات کی ضرورت ہے،ہم ایسی ناجائزحکمرانی کو نہ تسلیم کرتے ہیں اور نہ اسےچلنے دیں گے،عوام نے اس ملک میں آئین کی حکمرانی کا جو سفر شروع کیا ہے وہ منزل پر پہنچنے والاہے،اپوزیشن کی جماعتیں باہمی یکجہتی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ملک سے اِن قبضہ گروپوں کا قبضہ ختم کریں گے،ملک میں ناجائزحکمرانی چلنےنہیں دیں گے،مہنگائی نےعام آدمی کی زندگی اَجیرن کردی ہے،ناجائزحکومت کوتسلیم نہیں کرتے، ہم اسِےگھربھیجنے تک لڑتے رہیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...