مہنگائی میں 30 سے 40 فیصد اضافہ لیکن اب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کرنے پر غور شروع کردیا؟ ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی

مہنگائی میں 30 سے 40 فیصد اضافہ لیکن اب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ...
مہنگائی میں 30 سے 40 فیصد اضافہ لیکن اب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کرنے پر غور شروع کردیا؟ ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مہنگائی میں 30 سے 40فیصد اضافہ کے باعث حکومت نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازموں کی تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافے پر غورشروع کردیاہے ،وہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین جن کی پنشن بہت کم ہے ان کے لئے کم سے کم پنشن کا فارمولا لایا جارہا ہے ایک تجویز ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی بھی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  وزیر اعظم کے معاون خصوصی انسانی وسائل ذوالفقار بخاری نے گذشتہ ماہ اس پنشن میں اضافے کی نوید سنائی تھی کہا جارہا ہے کہ کم از کم تنخواہ کو کم از کم پنشن کے مساوی کرنے اور ای او بی آئی پنشن دس ہزار روپے روپے کرنے کی سمری تیار کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...