لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی ملاقات لیکن اس کا ایجنڈا دراصل کیا تھا؟ سینئر صحافی نے دعویٰ کردیا

لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی ملاقات لیکن اس کا ایجنڈا دراصل کیا تھا؟ سینئر ...
لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی ملاقات لیکن اس کا ایجنڈا دراصل کیا تھا؟ سینئر صحافی نے دعویٰ کردیا

  



لندن، لاہور  (ویب ڈیسک) برطانیہ میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی گزشتہ روز میٹنگ ہوئی جس کے بعد مختلف رہنمائوں کا موقف بھی میڈیا پر آچکا ہے لیکن دراصل اس ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا، اس بارے میں کالم نویس اور شاعر منصور آفاق نے بڑا دعویٰ کردیا۔

روزنامہ جنگ میں انہوں نے لکھا کہ "نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی کی ہائی کمان کو لندن بلا لیا۔ کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ شہباز شریف نے خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان، امیر مقام، رانا تنویر اور ایاز صادق سے علیحدہ علیحدہ تفصیلی ملاقات کیں۔ نواز شریف پرویز رشید سے تنہائی میں ملے۔سنا ہے اس ملاقات کا موضوع مریم نواز کا مستقبل تھا۔ وہ فکرمند ہیں کہ سپریم کورٹ کہیں مریم نواز کی ضمانت منسوخ نہ کر دے"۔

انہوں نےمزید لکھا کہ "بہرحال یہ بات طے ہے کہ شریف فیملی کے ایجنڈے کی پہلی شق یہی ہے کہ کسی طرح مقدمات سے نجات حاصل کی جائے۔ سزائیں ختم کرائی جائیں۔ اس میں شک نہیں کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ مینگل، چوہدری اور ایم کیو ایم نون لیگ سے مل گئی تو عمران خان کی حکومت کے لئے سچ مچ کے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ ایسی صورت میں عمران خان نئے انتخابات کی طرف بھی جا سکتے ہیں"۔

مزید : برطانیہ /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...