ن لیگی رہنمائوں کی لندن میں بیٹھک لیکن فائنل میٹنگ کیلئے نوازشریف کو ایجنڈے میں کیا کچھ بھیجا گیا؟ تہلکہ خیز تفصیلات منظرعام پر

ن لیگی رہنمائوں کی لندن میں بیٹھک لیکن فائنل میٹنگ کیلئے نوازشریف کو ایجنڈے ...
ن لیگی رہنمائوں کی لندن میں بیٹھک لیکن فائنل میٹنگ کیلئے نوازشریف کو ایجنڈے میں کیا کچھ بھیجا گیا؟ تہلکہ خیز تفصیلات منظرعام پر

  



لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی لندن میں ایک میٹنگ ہوچکی ہے اور اب سابق وزیراعظم نوازشریف سے فائنل میٹنگ ہونا باقی ہے جس کے لیے ایجنڈا انہیں بھجوادیاگیا۔

کالم نویس اور شاعر منصور آفاق نے روزنامہ جنگ میں لکھا کہ"فائنل میٹنگ کے لئے جو ایجنڈا نواز شریف کو بھیجا گیا ہے اس کی شقیں درج ذیل ہیں۔ 1۔آرمی ایکٹ میں ترمیم۔ 2۔الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی۔ 3۔اِن ہاؤس تبدیلی۔ 4۔پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔ 5۔لیڈر شپ کے خلاف مقدمات پر نون لیگ کا رویہ۔ 6۔حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز۔ 7۔نیا بیانیہ کیا ہونا چاہئے۔ 8۔اسٹیبلشمنٹ سے مراسم۔ اب دیکھتے ہیں کہ میٹنگ میں کس کس پر بحث ہوتی ہے۔

بیمار نواز شریف نے باقاعدہ سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی صحت بھی بہتر نہیں۔ شاید اِسی لئے نواز شریف، شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم بنانے کے موضوع پر بالکل خاموش ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ کچھ ایسا ہو جائے کہ مستقبل میں اقتدار مریم نواز کو ملے۔ انہیں تمام مقدمات سے باعزت بری ہونا چاہئے ۔  مریم نواز کی موجودہ خاموشی شاید اِسی طرح کی کسی ڈیل کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے"۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...