بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش، پولیس نے قاتل شوہر کو کیسے پکڑا؟

بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش، پولیس نے قاتل شوہر کو کیسے پکڑا؟
بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش، پولیس نے قاتل شوہر کو کیسے پکڑا؟

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیوی کو قتل کرکے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے والے سفاک شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ارم نامی خاتون قتل ہوئی تھی ، اس کے شوہر نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا اور کہا کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر اس کی بیوی کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا اور خاتون کے قاتل کو پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز نے اپنی بیوی ارم کو اپنے بہنوئی کی مدد سے قتل کیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...