کیا آپ کو پتا ہے پاکستان میں مالبرو کی ڈبی صرف ایک ڈالر اور آسٹریلیا میں 20.38 ڈالر کی ملتی ہے؟ دنیا میں سب سے مہنگا سگریٹ کہاں ہے؟

کیا آپ کو پتا ہے پاکستان میں مالبرو کی ڈبی صرف ایک ڈالر اور آسٹریلیا میں 20.38 ...
کیا آپ کو پتا ہے پاکستان میں مالبرو کی ڈبی صرف ایک ڈالر اور آسٹریلیا میں 20.38 ڈالر کی ملتی ہے؟ دنیا میں سب سے مہنگا سگریٹ کہاں ہے؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں حکومتوں نے لوگوں کے سگریٹ سے دور رکھنے کیلئے اس پر اتنے زیادہ ٹیکسز لگادیے ہیں کہ یہ منشیات سے بھی مہنگی ہوگئی ہے لیکن پاکستان میں سگریٹ کوڑیوں کے بھاﺅ بک رہے ہیں۔دنیا بھر میں اشیا کی قیمتوں کا سروے کرنے والے ادارے ’نمبیو‘ (Numbeo) کے مطابق پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں سگریٹ کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

نمبیو کی جانب سے سگریٹ کے عالمی برانڈ مالبرو کی قیمت کا جائزہ لینے کیلئے سروے کیا گیا تو حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے۔ سروے کے مطابق مالبرو کا ایک پیکٹ سب سے مہنگا آسٹریلیا میں ہے جہاں اس کی قیمت 20.38 ڈالر (3155 روپے) ہے جبکہ یہی پیکٹ پاکستان میں سب سے سستا فروخت ہورہا ہے اور یہاں اس کی قیمت صرف ایک ڈالر ہے۔ مالبرو کے حوالے سے کرائے جانے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں یہ سگریٹ سب سے سستا فروخت ہورہا ہے۔

سگریٹ کو مہنگا کرنے کے حوالے سے دوسرا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے جہاں ایک مالبرو کی ڈبی 18.33 ڈالر میں ملتی ہے۔ ناروے میں اس کی قیمت 13.31 ڈالر، برطانیہ میں 12.15 ڈالر ، امریکہ میں 7.45 ڈالر ، سعودی عرب میں 6.40 ڈالر، انڈیا میں 3.94 اور ترکی میں 2.27 ڈالر ہے۔

ٹوئٹر@theworldindex

مزید : ڈیلی بائیٹس /بزنس


loading...