سکولوں میں بجٹ اوراساتذہ کی تعداد بارے تفصیلات پر مبنی شفاف پلے کارڈ لگانے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ حکومت جلد تمام سکولوں میں’ شفافیت پلے کارڈ‘ لگانے کی پالیسی کا آغاز کرے گی جس میں سکول کے بجٹ اور اساتذہ کی تعداد کے بارے میں تفصیلات درج ہوں گی۔
سرکاری ریڈیو کےمطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہر سکول کے باہر ایک پلے کارڈ لگایا جائے گا ،جس میں اِس سکول کے بجٹ اور اساتذہ کی تعداد کے بارے میں تفصیلات درج ہونگی،اِس پالیسی سے متعلق ٹھوس معلومات ایک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ڈیجیٹل شکل میں دستیاب ہوں گی۔اُنہوں نے کہا کہ اخراجات کے حوالے سے جوابدہی اور فنڈز کے موثر استعمال سے تعلیم کا معیار بہتر ہوگا اور یہ انسانی سرمایے کی ترقی کا باعث بنے گا۔