وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے روضہ رسول ﷺکے کلید بردار شیخ نوری محمدعلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے روضہ رسول ﷺکے کلید بردار شیخ نوری ...
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے روضہ رسول ﷺکے کلید بردار شیخ نوری محمدعلی کی ملاقات

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں روضہ رسولﷺ کے کلید بردار شیخ نوری محمدعلی نے ملاقات کی،شیخ نوری محمد علی نے پاکستان کی ترقی،خوشحالی،استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےاِس موقع پرگفتگو کرتےہوئےکہاکہ پاکستان اورسعودی عرب تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئےہیں،سعودی عرب ہم سب کیلئےعقیدت کامحور ہے،پاکستان کے عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،سعودی عرب نے ہرمشکل کی گھڑی میں پاکستان کی بھر پورمدد کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر  اعظم عمران خان کے دورمیں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔کلید بردارشیخ نوری محمد علی نے کہا کہ پاکستان آکردلی خوشی ہوتی ہے اورہم آپ کے لئے دل سے دعا گواورنیک خواہشات رکھتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...