پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بن چکا،عمران خان نے کرپٹ افراد کو پمپر باندھنے اور ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا:فردوس شمیم نقوی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنمااور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے، آج پاپا میاں نے پارٹی کو سکیڑ کر سندھ تک محدود کر دیا،اَب وزیر اعلیٰ سندھ کی باری ہے ،اِنہیں بھاگنے نہیں دیں گے،عمران خان کرسی نہیں ملک بچانے نکلے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ گیدڑ اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے،عمران خان کی حکومت نے کرپٹ افراد کو پمپر باندھنے اور ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے،جو خود کو شیر کہتے تھے وہ بھی باہر جا رہے ہیں جبکہ اب تو ’’شیرنی ‘‘ بھی باہر جانے کی بات کرنے لگی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی حرکتیں ایسی ہیں کہ پورا صوبہ اُن کی حرکتوں پر’ نامراد‘ ہو کر رہ گیا ہے۔فردوس شمیم نقوی کاکہنا تھا کہ نالائق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کے بیان پر کیوں گھبرا رہے ہیں؟اَب آپ کی باری ہے،آپ کوبھاگنےنہیں دینگے۔اُںہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی میں دھڑے بنتے جا رہے ہیں ،پی پی کے لوگوں کو سندھ حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنی چاہئے۔اِس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے تعلق رکھنے والے بیشتر کارکنان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔