ایلیٹ کلاس کے تعلیمی ادارے ایچی سن کالج کا طالبعلم، اپنے بستے سے جاءنماز نکال کر نماز ادا کرنے کی تصویر نے دھوم مچادی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمومی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ بندے کے پاس جوں جوں پیسہ آنا شروع ہوتا ہے توں توں وہ دین سے بھی دور ہونا شروع ہوجاتا ہے لیکن ایسا ضروری نہیں ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک مفلس شخص انتہادرجے کا نافرمان ہو اور ایک بہت ہی مالدار آدمی تہجد گزار ہو ، یا اس کا الٹ بھی ہوسکتا ہے۔
اسی سچ کی تائید کرتی ہوئی یہ تصویر ایلیٹ کلاس کے تعلیمی ادارے ایچی سن کالج سے سامنے آئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی ٹاسک فورس برائے تعلیم کے رکن خرم ظفر نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کی ہے۔
خرم ظفر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ یہ دین کی اصل روح ہے، ایچی سن کے اس نوجوان طالبعلم نے اپنے بستے سے جاءنماز نکالا ، ایک خاموش اور پرسکون جگہ کا انتخاب کیا اور ظہر کی نماز ادا کی۔‘
خرم ظفر نے بتایا کہ طالبعلم چھٹی کے بعد اپنے والدین کے آنے کا انتظار کر رہا تھا، اسی دوران اس نے ظہر کی نماز ادا کی، کسی نے اس پر ایسا کرنے کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا۔ ’ میں اس کے عقیدے کی مضبوطی ، پرورش اور ڈسپلن کی داد دیتا ہوں۔‘