ڈولفن پولیس اہلکاروں کا موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ، آگے سے انہوں نے ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

ڈولفن پولیس اہلکاروں کا موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ، آگے سے انہوں نے ...
ڈولفن پولیس اہلکاروں کا موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ، آگے سے انہوں نے ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) باغبانپورہ میں محمود بوٹی کے مقام پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق محمود بوٹی کے مقام پر ڈولفن ٹیم 362 معمول کی پٹرولنگ پر تھی، اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر 2 سوار آئے۔ ڈولفن اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے آگے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محسن نامی کانسٹیبل زخمی ہوگیا، محسن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر قریبی گلیوں میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کی جارہی ہے۔