حکومت کر پشن کے خلاف اپنے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی :چوہدری محمد سرور

حکومت کر پشن کے خلاف اپنے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی :چوہدری ...
حکومت کر پشن کے خلاف اپنے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی :چوہدری محمد سرور

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر پشن کر نیوالوں کو ملک وقوم کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کر پشن کے خلاف اپنےاصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھےنہیں ہٹے گی،مہنگائی،بیروزگاری اور غر بت سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ کر پشن ہے،نیب او ر ایف آئی اے سمیت احتساب کے ادارے جتنے آزادی کیساتھ آج کام کر رہے ہیں ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

گور نر ہاؤس کے جاری اعلامیہ کے مطابق انسداد کر پشن ڈے کے موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کر پشن کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، پاکستان سے کر پشن کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ پار لیمنٹ ،سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تمام طبقات کو بھی اپنا کردار کر نا ہوگا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں معاشی مسائل ، مہنگائی ،بے روزگاری اوردیگرمسائل سے نجات کیلئے ہر سطح اور ہر شعبے سے کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا لازم ہوچکا ہے جسکے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ''بلا تفر یق اور شفاف احتساب ''کیلئے نیب اور ایف آئی اے سمیت احتساب کے اداروں کو مکمل طور پر آزاد کر دیا ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب او ر ایف آئی اے سمیت احتساب کے ادارے جتنے آزادی کیساتھ آج کام کر رہے ہیں ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہیں،ہماری حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کر پشن کر نیوالے آخری شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک احتساب جاری رہے گا، کر پشن کے خلاف عدلیہ ،نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے جتنی محنت اور ایمانداری سے کام کر رہے ہیں پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ انسداد کر پشن ڈے کے موقع پر ہم سب کو یہ عہد کر نا ہے کہ ہم پاکستان کو کر پشن فری ملک بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے اور کر پشن کے خلاف کام کر نیوالوں ہرادارے کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی تاکہ کل نہیں آج ہی ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے نجات دلائی جاسکے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...