شہر قائد میں خنکی مزید بڑھنے کا امکان

شہر قائد میں خنکی مزید بڑھنے کا امکان
شہر قائد میں خنکی مزید بڑھنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان  آن لائن)کراچی میں خنکی مزید بڑھنے کا اِمکان ہے، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12اعشاریہ 5 ڈگری سینٹری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں مطلع خشک رہے گا، شمال مشرق سے ہوائیں7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے ۔