دوسرا ٹی 20، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے ہدف دے دیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ انڈیا کی طرف سے شوم دوبے کے علاوہ کوئی بھی بلے باز متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا، انہوں نے 30 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ انڈیا کے رشبھ پنت نے 33 ، کپتان ویرات کوہلی نے 19 ، اوپنر روہت شرما نے 15 رنز سکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن والش اور کیسرک ولیمز نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کاٹریل، جیسن ہولڈر اور کھیری پیئر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔