مولانا کے ہاتھوں سے اسمبلی میں دوبارہ آنے کی لکیر ختم ہو گئی:فردوس عاشق اعوان

مولانا کے ہاتھوں سے اسمبلی میں دوبارہ آنے کی لکیر ختم ہو گئی:فردوس عاشق اعوان
مولانا کے ہاتھوں سے اسمبلی میں دوبارہ آنے کی لکیر ختم ہو گئی:فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاِطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ مولانا فضل الرحمان کےہاتھوں سے اسمبلی میں دوبارہ آنے کی لکیر ختم ہو گئی ہے،مولانا صاحب، اَب آپ کا چورن بکنے والا نہیں،18سوال  شہباز شریف کا پیچھا کر تے رہیں گے،پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔

میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ نوازشریف  لندن اَپارٹمنٹس کی ملکیت سےمسلسل اِنکارکرتےرہے لیکن سسلین مافیا کہلائے جانے  والے آج اُسی پارٹمنٹ میں سیاسی اجلاس کررہے ہیں،پاکستان میں مطلوب افرادکوقانون اورعدالتیں بلارہی ہیں لیکن سسلین مافیاپاکستان آنےسےاِنکاری ہے،  لیڈرکوبیمار کہہ کر ضمانت لینے والے اُسی  اپارٹمنٹ میں گٹھ جوڑ کر رہے ہیں،کھربوں کے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر عوام کے درد کی باتیں کر رہے ہیں،پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔معاون خصوصی نےکہاکہ اِن کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سےعوام مشکلات کاشکار ہے،اِنہوں نے جعلی ٹی ٹیز اور فیک اکاؤنٹس کے ذریعے ملکی معیشت کو جھٹکےدیئے،عام آدمی کےحقوق کی حق تلفی کرنےوالاعوام کےدردمیں نڈھال نظرآرہاہے۔اُنہوں نے کہا کہ لندن میں مافیا اپنامال بچانےکیلئےتگ و دو کر رہاہے لیکن18سوال  شہباز شریف کا پیچھا کر تے رہیں گے،آپ عوام کی آنکھوں میں اب دھول نہیں جھونک سکتے،عوام چھوٹے میاں کی ڈکیتیوں کے بارے میں جاننا چاہتی ہے،شہبازشریف  گڈ نیچر کمپنی کی  425 ملین کی ٹریل کا بتائیں۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ وقار ٹریڈنگ   ، مشتاق اینڈ کمپنی  سمیت دیگر  کاغذی کمپنیوں سے جائیدادیں خریدی گئیں۔ اقتدار  سے باہر ہونیکا غم  انہیں  چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب عوام کیلئے نجات دہندہ ہیں۔ اگر اتنا زعم ہے تو آئیں ضمنی الیکشن میں سیاسی پنجہ آزمائی کا چیلنج قبول کریں۔ مولانا کے ہاتھوں میں اسمبلی میں دوبارہ آنے کی لکیر ختم ہو گئی ہے، مولانا صاحب اب آپ کا چورن بکنے والا نہیں ۔انھوں نے کہا کہ شریف فیملی ہم نواں کے ہمراہ لندن کی بجائے پاکستان میں بیٹھک لگائے۔ قانون کے شکنجے سے آپ کا خاندان اور بچے چھپ نہیں سکتے۔ عوام کے مسائل کے تدارک کیلئے حکومت پرعزم ہے