حکمرانوں کے دن گنے جاچکے،سلیکٹڈ حکومت نےآرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنایا:مولانا عبدالغفورحیدری

حکمرانوں کے دن گنے جاچکے،سلیکٹڈ حکومت نےآرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ ...
حکمرانوں کے دن گنے جاچکے،سلیکٹڈ حکومت نےآرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنایا:مولانا عبدالغفورحیدری

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کے اہم منصب پہ فائز آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنایا ،موجودہ حکومت میں آدھے سے زیادہ وہ وزراء وہ ہیں جو ہرحکومت میں فٹ آتے ہیں،اِن حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں بس گرتی دیوار کو ایک دھکے کی ضرورت ہے،اگر اختر مینگل درمیان سے ہٹ جائے توحکومت آج ہی زمین بوس ہوجائیگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہسلیکٹڈ کو لانے والے بھی پریشان ہیں کہ ہم نے کس نالائق کو حکومت حوالے کر دی ہے، جس سے نہ ملک سنبھالا جارہا ہے اور نہ ہی ملک کی معیشت۔اُنہوں نے کہا کہ اِس وقت ہماری کوئی خارجہ پالیسی ہی نہیں ہے ،حکمران مغرب کی خوش نودی پر مبنی فیصلے کررہے ہیں،ہماری آزادی اورخودمختاری کافیصلہ آئی ایم ایف کےحوالےکردیاگیاہے۔اُنہوں نےکہاکہ آزادی مارچ کےپہلےدو مرحلوں کی کامیابی کے بعد اب آخری مرحلے میں نااہل حکومت کا خاتمہ ہوگا،حکمرانوں نےعوام کاجینادوبھرکردیاہے،اَب وقت آگیا ہےکہ حکومت کےخاتمے سےعوامی مشکلات کا مداوا کیا جائے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...