عمران  مزید چھ ماہ رہے توحالات ناقابل اصلاح ہو جائیں گے, نیا وزیراعظم تمام جماعتوں کی مشاورت سے نئے عام انتخابات کا اعلان کرے:احسن اقبال

 عمران  مزید چھ ماہ رہے توحالات ناقابل اصلاح ہو جائیں گے, نیا وزیراعظم تمام ...
 عمران  مزید چھ ماہ رہے توحالات ناقابل اصلاح ہو جائیں گے, نیا وزیراعظم تمام جماعتوں کی مشاورت سے نئے عام انتخابات کا اعلان کرے:احسن اقبال

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہہمارا کوئی مائنس ون ایجنڈا نہیں، صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں،عمران خان مزید چھ ماہ رہ گئے تو پاکستان میں حالات ناقابل اصلاح ہو جائیں گے،پی ٹی آئی کےاندر سے بھی عمران کےخلاف آوازیں اُٹھ رہی ہیں ،تحریک انصاف  میں تین  امیدوار ہیں جنہوں نے شیروانیاں تیار کر لی ہیں۔

 نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال  نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی وجہ سے حکومت اپوزیشن پر حملے کررہی ہے،اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیں اور رہیں گی، جمہوریت میں رابطے ختم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ جس مقام پر آج ملک چلا گیا ہے اگر ہم نے کوئی راستہ نہ نکالا تو ملک مزید معاشی دلدل میں پھنستا چلا جائے گا ،کاروبار بند ہوچکے ہیں ، بیروزگاری عروج پر ہے، تاجر پریشان اور کسان مایوس ہیں لیکن حکمران ٹولہ  کہتا ہے کہ ا عشاریے بہتر ہیں، پچھلے بیس سال کی سب سے زیادہ بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح اس وقت پاکستان میں ہے،نوجوان ڈگریاں لے کر سڑکوں پر پھر رہے ہیں،اتفاق رائے سے دو تین ماہ کے لیے نیا وزیر اعظم لایا جائے  جو اصلاحات کرے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج کو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے ،اب حکومت نے بجلی کے بلوں میں بلا جواز اضافہ کیا ہے،دراصل یہ ٹیکس سلیکشن میں ناکام ہو گئے ہیں اور اپنے اخراجات کم کرنے میں بھی ناکام  ہو رہے ہیں ،حکمران  خسارے کا سارا بوجھ عوام پر ڈال  رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منتخب ارکان بھی اس بات پر پریشان ہیں کہ عمران خان کی و جہ سے تو خود پی  ٹی آئی بھی نیچے جا رہی ہے،اب تو پی ٹی آئی کے اندر سے بھی عمران کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں،تحریک انصاف  میں تین امیدوارہیں جنہوں نےتو شیروانیاں بھی  تیار کر لی ہیں، عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں کہ انہیں سب سے زیادہ خسارہ ملا ۔

احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ ہمارا کوئی مائنس ون ایجنڈا نہیں، ہم پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے ایک صاف شفاف الیکشن  چاہتے ہیں،عمران خان چار سے پانچ غیر منتخب پیاروں میں گھرے ہوئے ہیں،عمران خان کو اپنی زبان سے نکالا ہوا ایک ایک لفظ خود کو سنناپڑرہا ہے،عمران خان مزید چھ ماہ  رہ گئے تو پاکستان کے حالات ناقابل اصلاح ہو جائیں گے ،نوازشریف کے واپسی صحت سے جڑی ہے،جیسے ہی صحت مندہوئے پہلی پروازسے نوازشریف وطن واپس آجائیں گے۔

مزید : قومی


loading...