مریم نواز کیلئے خاموشی بہترین عبادت ہے : شیخ رشید

مریم نواز کیلئے خاموشی بہترین عبادت ہے : شیخ رشید
مریم نواز کیلئے خاموشی بہترین عبادت ہے : شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ مریم کو باہر جاتا ہوا نہیں دیکھ رہے، مریم نواز کیلئے خاموشی بہترین عبادت ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا سب کہہ رہے ہیں کہ مریم جارہی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ وہ جا نہیں سکے گی ، وفاقی کابینہ میں مریم نواز کیلئے کوئی ووٹ نہیں ہے جبکہ نواز شریف کیلئے 16 ووٹ تھے، مریم نواز کیوں خاموش ہے یہ پوری قوم جانتی ہے، مریم کیلئے خاموشی ہی بہترین عبادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیمار نواز شریف ہے لیکن لندن شہباز شریف بھی گیا ہے، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے بانڈ کی شرط فضول تھی ، شہباز شریف اب بھی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں، نواز اور شہباز کا بیانیہ الگ نہیں ہے بلکہ ایک ہی ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اخلاق سے گرے ہوئے جملے کہہ رہے ہیں، وزیر اعظم سے متعلق ایسے جملے مناسب نہیں ہیں، مارچ تک سندھ میں بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں وزیر اعلیٰ سندھ ہاٹ واٹر ہیں ۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی بھی اے ٹی ایم کو عمران خان سے خوش نہیں دیکھا، کسی نہ کسی اے ٹی ایم کی سوئی پھنسی ہوئی ہے۔