مرغی نے امریکی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں مگر کیسے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے

مرغی نے امریکی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں مگر کیسے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ ...
مرغی نے امریکی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں مگر کیسے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے

  



ویسٹ ورجینیا(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرغی نے پولیس والوں کی دوڑیں لگوا دیں،کچھ روز پہلے ویسٹ ورجینیا پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کے فیس بک پیج پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرائی گئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو ایک مرغی کے پیچھے دوڑتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے اختتام پر بھی پولیس والے اس ننھی سی مرغی کو پکڑنے میں ناکام ہی رہتے ہیں۔

یہ واقعہ حال ہی میں ویسٹ ورجینیا کے علاقے ملٹن میں  پیش آیا جب مقامی پولیس اور اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے پیری مورس سکوائر کے قریب ایک پارکنگ لاٹ میں ٹہلتی ہوئی مرغی کو دیکھا۔ وہ اسے پکڑنے کیلیے بھاگے لیکن اس ایک مرغی نے ان تین لوگوں کو دوڑا دوڑا کر ہلکان کردیا مگر ان کے ہاتھ نہ آئی۔نزدیک موجود ایک خاتون نے یہ سارا منظر اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا جسے ملٹن پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر بھی کروا دیا۔ پیری مورس سکوائر اور گرد و نواح میں لوگوں نے بڑی تعداد میں مرغیاں پال رکھی ہیں جن میں سےاکثر اپنے دڑبوں سے فرار ہو کر سڑک پر آجاتی ہیں اور خطرہ ہوتا ہے کہ وہ کسی تیز رفتار گاڑی کے نیچے کچل کر ماری نہ جائیں۔اسی لیے اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لوگ وہاں موجود رہتے ہیں اور ایسی بھگوڑی مرغیوں کو پکڑ پکڑ کر پنجروں میں بند کرتے رہتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...