بیوی کو قتل کرکے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے والا سفاک شوہر گرفتار

بیوی کو قتل کرکے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے والا سفاک شوہر گرفتار
بیوی کو قتل کرکے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے والا سفاک شوہر گرفتار

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ناجائز تعلقات کے شبے میں بیوی کو قتل کرکے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے والے سفاک شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں اِرم نامی جواں سالہ خاتون قتل ہوئی تھی ،اُس کے شوہر نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا اور کہا کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر اِس کی بیوی کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا اور خاتون کے قاتل کو پکڑ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز نے اپنی بیوی اِرم کو اپنے بہنوئی کی مدد سے قتل کیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس  کے مطابق ملزم شہباز نے ایک سال قبل ارم نامی  خاتون سے محبت کی شادی کی تھی تاہم شک  کی بنیاد پر اس نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا اور اپنی اس گھناؤنی واردات کو چھپانے کے لئے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا ،ملزم  شہباز   کے ساتھ قتل کی اس واردات میں اس کے دوساتھی بلال اور عثمان بھی شامل تھے جو اس وقت فرار ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات  پر چھاپے مار رہی ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...