کراچی پولیس کی بڑی کاروائی،45 ہزار لیٹر سے زائدایرانی ڈیزل برآمد کرلیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کی احکامات پر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے پولیس کی بڑی کارروائی،مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا 45 ہزار لیٹر سے زائدایرانی ڈیزل برآمد کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مدینہ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیکر نمبر ٹی ایچ ایم 749 سے 45 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا ہے سمگلنگ میں ملوث دوملزمان ریاض احمد ولد نور محمد اور ممتاز ولد عبدالکریم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان بلوچستان سے ڈیزل سمگل کرکے کراچی پہنچا دیتے تھے۔ برآمد ڈیزرو ٹینکر کو زیر دفعہ 54/550 کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا جس سے کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔