آئینی بحران کا کوئی خطرہ نہیں،  چیف الیکشن کمشنر اوراراکین کی تعیناتی کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا: صادق سنجرانی

آئینی بحران کا کوئی خطرہ نہیں،  چیف الیکشن کمشنر اوراراکین کی تعیناتی کا ...
آئینی بحران کا کوئی خطرہ نہیں،  چیف الیکشن کمشنر اوراراکین کی تعیناتی کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا: صادق سنجرانی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہچیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی پر کسی بھی قسم کے آئینی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ  چیف الیکشن کمشنر اوراراکین کی تعیناتی کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا،اس معاملے پر کسی بھی قسم کے آئینی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر کام کررہے ہیں۔دوسری طرف وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک  نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہممبران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سے متعلق اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے رابطے ہو چکے ہیں، بدھ تک ان تقرریوں کا فیصلہ ہوجائے گا۔

یاد رہے کہگزشتہ دنوں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور متحدہ اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے جس کے بعد اپوزیشن معاملہ سپریم کورٹ لے گئی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے 5 دسمبر کو مزید 10 روز کا وقت دیا تھا۔

مزید : قومی


loading...