حکومت پانچ سال پورے کرے گی،مولانا فضل الرحمان بے پر کی اڑا رہے،اِن ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں:پرویزخٹک
نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع پرویزخان خٹک نے کہا ہے کہوزیراعظم عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی،مولانا فضل الرحمان بے پر کی اڑا رہے ہیں،اِن ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں،گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہآصف زرداری اور نواز شریف نے ساری دولت بیرون ملک منتقل کی اور ملک کو قرضوں کے سہاروں پر چھوڑا، وزیراعظم عمران خان کو جس حالت میں حکومت ملی اس میں ملک معاشی طور پردیوالیہ ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں بلکہ گلےشکوے ہوتے رہتے ہیں لیکن گلے شکوے کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کا تختہ الٹا دیاجائے،حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرے گی، تمام ارکان قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہیں،مولانا فضل الرحمان بے پر کی اڑا رہے ہیں،اِن ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔پرویز خان خٹک کا کہنا تھا کہبے شک کوئی بھی ووٹ نہ دے لیکن کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے۔