کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنا حکومت کی بڑی کامیابی،معیشت بہتر کرنے کے لئے حکومت نے بہت بڑی قیمت ادا کی:ڈاکٹر حفیظ پاشا

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنا حکومت کی بڑی کامیابی،معیشت بہتر کرنے کے لئے حکومت ...
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنا حکومت کی بڑی کامیابی،معیشت بہتر کرنے کے لئے حکومت نے بہت بڑی قیمت ادا کی:ڈاکٹر حفیظ پاشا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہحکومتی اقدامات سے حقیقی معیشت بری طرح متاثر ہوئی تاہم حکومت نے ایک چیز جو حاصل کی وہ کرنٹ اکاؤنٹ  خسارہ تھا جسے کم کر لیا ہے، یہ حکومت کی کامیابی ہے اور اسے ماننا بھی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے  معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے ایک  بہت  بڑی قیمت ادا کی ہے جس کی وجہ سے تاجر شدید پریشان ہیں،حکومت نے گزشتہ سال کرنسی کو 35 فیصد گرایا اور سود کو بھی بڑھا دیا گیا، پیٹرول کی قیمتوں کے علاوہ بھی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے درآمد میں نمایاں کمی آئی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے حقیقی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، ٹیکسٹائل میں 12 فیصد کمی آئی جبکہ کپاس کی فصل بھی بری طرح ناکام ہو گئی، پاکستان کے پاس 8 ارب ڈالر ہیں لیکن سال کے اختتام پر ہمیں 12 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں،یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،حکومت نے معاشی سرگرمیوں کو روکا تھا تاہم اب معیشت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے

مزید : بزنس


loading...