بنڈل آئی لینڈ سے عوام کو  روزگار ملے گا، جمال صدیقی

بنڈل آئی لینڈ سے عوام کو  روزگار ملے گا، جمال صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے  مرتضیٰ وہاب کی گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ بیرسٹر مرتضی وہاب تاریخ سے لاعلم نہیں ہے بس حقائق کا سامنا نہیں کرتے مرتضیٰ وہاب یاد رکھا کریں کہ کے فور منصوبے میں 10 سال سندھ حکومت نے تاخیر کی اور منصوبے کیلئے فنڈز لیتے رہی وفاق نے جس طرح کراچی کے عوام کیلئے کے سی آر کا وعدہ پورا کیا ویسے ہی کے فور منصوبہ بھی مکمل کرکے دکھائیں گے۔