بدبخت بیٹے نے والدین اور بھائی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) گاؤں مدار میں بدبخت بیٹے نے بیوی سے ملکر بوڑھے ماں باپ اور جوان بھائی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنڈیالہ شیرخان کے گاؤں مدار میں بدبخت بیٹے نے بیوی سے ملکر بوڑھے ماں باپ اور جوان بھائی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور گھر کو تالہ لگا کر فرار ہوگئے۔
چیخ و پکار سن کر اہلیانِ علاقہ گھر کی دیواریں پھلانگ مدد کو پہنچے اور ریسکیو 1122کے ساتھ ملکر کر جھلسنے والے افراد 70سالہ والد مجید ، 65 سالہ والدہ نجمہ بی بی اور 23سالہ بھائی ناصر محمود کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا۔دلخراش واقعہ پر گاوں میں سوگ کی کیفیت ہے جب کہ تھانہ صدر پولیس نیِ تفتیش کا آغاز کردیا۔