اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے : وزیر خزانہ و صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی  

اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے ...
اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے : وزیر خزانہ و صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیمرج ( شازیہ حسین  ) یوکے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں سرمایا کاری کے حوالے سے زوم آن لائن پروگرام کشمیر انویسٹمنٹ فورم 2020 کا انعقاد کیا گیا جس میں  یوکے ، یورپ ، یو اے ای ، پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر بھر سے مختلف کاروباری حضرات نے شرکت کی ۔ آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ اور صحت ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اس پرگرام کے مہمان خصوصی تھے ان کے علاوہ منسڑ ٹریڈ اور اینویسٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن لندن شفیق شہزاد ، چیئرمین یو کے پاکستان بزنس کونسل جاوید ملک ، سیکرٹری کامرس آزاد کشمیر گورنمنٹ خواجہ محمد احسن ، ایڈشنل چیف سیکرٹری ڈیولپمنٹ ڈاکڑ سید آصف حسین ، صدر یو کے پاکستان بزنس کونسل برطانیہ سلیم شیخ ، صدر کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان خورشید برلاس ، ہیڈ آف ایڈوائزری بورڈ ڈاکڑ غلام مرتضی ، اور دیگر اعلی عہدے داران و ماہرین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی پرگرام کے مہمان خصوصی وزیر خزانہ اور صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان نے اس موقع پر کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے دستیاب سازگار فضا سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

کونسل کے چیئرمین سابق سفیر جاوید ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص آزاد جموں و کشمیر میں اوورسیز پاکستانی پورے اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جس سے بزنس کو ترقی حاصل ہوگی صدر یو کے پاکستان بزنس کونسل برطانیہ سلیم شیخ نے کہاکہ کورونا وبا کی وجہ سے دوسرے سے تاجر برادری کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے سکتی ہے سیکرٹری انڈسٹری و  کامرس خواجہ محمد احسان نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت کاروباری حالات مخصوص ہے اور اس حوالے سے جو کہ پاکستان بزنس کونسل نے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

ہیڈ آف ایڈوائزری بورڈ یو کے پاکستان بزنس کونسل ڈاکٹر غلام مرتضی نے کہا کہ یوکے اور آزاد جموں و کشمیر کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ کونسل کو ایک آزاد جموں و کشمیر کے ایوان صنعت و تجارت کا درجہ دیا جائے ۔ برطانیہ میں پاکستان ٹریڈ منسٹر شفیق شہزاد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پرپاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے لئے خصوصی مراعات دی گئی ہیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے پاکستان ریلوے بزنس کونسل پاکستان کے صدر خورشید برلاس نے کہا کہ پاکستان برطانیہ اور آزاد کشمیر میں کاروباری واقعے  سے فائدہ اٹھانے کیلئے تاجر اور سرمایہ کار  کونسل سے رابطے میں رہیں  جو کہ پاکستان بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل عطا الحق آکہ آزاد کشمیر کے عوام کی ہر شعبہ زندگی میں بے پناہ خدمات ہیں اور اور برطانیہ میں بھی کشمیر کمیٹی کا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اس موقعہ پر ڈاکڑ غلام مرتضی نے برطانیہ میں پہلی کشمیر بزنس ایکسپو کے انعقاد کا اعلان بھی کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی وزیر خزانہ ڈاکڑ نجیب نقی کی جانب سے یوکے پاکستان بزنس کونسل اور اوورسیز بزنس کمیونٹی کو آزاد کشمیر گورنمنٹ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا گیا ۔

مزید :

برطانیہ -