لاہور میں تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شادباغ میں نامعلوم افراد نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے شدید بھگدڑ مچ گئی ،تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے۔فائرنگ شادباغ کے علاقہ بھگت پورہ میں تحریک انصاف کے رہنما بلال بٹ کے دفتر پر ہوئی ہے،درخواست موصول ہوگئی ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔