پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف

پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف
پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں  جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی ہاسپٹل کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ہیلتھ کیئر کے امور پر بات کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان کی کوویڈ19 کے جامع خاتمہ کے حوالے سے کمٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

قومی -