سیالکوٹ میں انسانیت کا زوال کے عنوان سے تجزیاتی مذاکرہ ہو گا

سیالکوٹ میں انسانیت کا زوال کے عنوان سے تجزیاتی مذاکرہ ہو گا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک بیداری امت مصطفی اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے زیراہتمام ”سیالکوٹ میں انسانیت کا زوال“ کے عنوان سے تجزیاتی مذاکرے کی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں مختلف مکاتب فکر و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات انسانیت کے زوال پر تجزیہ پیش کریں گی۔ نشست کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ نشست کا آغاز نماز مغرب کے فوری ہو جائے گا۔ مذاکرے میں شہر اقبال سیالکوٹ میں پیش آنے والے دلخراش اور انسانیت سوز واقعہ کے بعد ملک میں ابھرتی ہوئی سفاکیت اور بربریت کے محرکات اسباب اور نتائج پر بھی غور کیا جائے گا۔ مفکرین معاشرے میں اخوت، وحدت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کی تجاویز بھی پیش کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -